منہاج ویلفیئر فاونڈیشن سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام عید مِلن پارٹی

مورخہ: 14 مئی 2022ء

minhaj ul quran

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام فتیجا سکولن میں عید مِلن پارٹی منعقد کی جس میں سفارتخانہ پاکستان سویڈن ڈپٹی ہیڈ مشن عبدالرازق تنبو مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاکستانی کیمونٹی کی سیاسی و سماجی مذہبی صحافی برادری نے اپنی فیمیلز سمیت بھرپور شرکت کی۔

عید ملن پروگرام کا باقائد آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد حامد احسن نوشاہی برادران نے دورد و سلام سے آغاز کیا اور شرکاء کو عارفانہ کلام سے خوب گرمایا۔ کورونا وبا کے بعد یہ پہلا فیملی ایونٹ تھا جس میں محفل سماع کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے کھانے پینے کے سٹال اور خواتین کے لئے رنگا رنگ لباس کے سٹال بھی ایونٹ کا حصہ تھے۔ میلے میں کھانے کے سٹالز، سویٹ، ریڈی میڈ کپڑوں اور دیگر اشیاء کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے اور فیملیز سمیت خاص طور پر بچوں نے بھی پاکستان کے ثقافتی رنگوں کا خوب لطف اٹھایا۔

ڈپٹی ہیڈ مشن سفارتخانہ پاکستان سویڈن عبدالرازق تنبو نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کو کامیاب اور منفرد پروگرام کرنے پر ایمبیسی آف پاکستان کی طرف سے خصوصی مبارکباد دی۔ انہوں نے دیار غیر میں پاکستانی کلچر پروموٹ کرنے پر منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

پروگرام میں ممبر سویڈیش پارلیمنٹیرن مسٹر سرکن کوسن نے خصوصی شرکت کی اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن سویڈن کو کامیاب عید مِلن پارٹی پر مبارکباد دی۔

پاکستان کیمونٹی کے اکابرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی کاوش کو سراہا اور انتظامیہ کو ایونٹ کے شاندار انقعاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کیمونٹی آئند بھی منہاج ویلفیئر فاونڈیشن سے اسطرح کے ایونٹ کروانے کی توقع رکھتی ہے۔

اس موقع پر صدر منہاج ڈائیلاگ فورم فرانس طاہر عباس گورایئہ نے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے پروجیکٹ پر شرکاء کو بریف کیا۔ جس پر شرکاء نے منہاج ویلفیئر کی مثالی خدمات کو بے حد سراہا۔

آخر میں جنرل سیکرٹری منہاج ویلفیئر فاونڈیشن سویڈن چوہدری افتخار حیدر نے آنے والے معزز شرکاء اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی اور امت مسلمہ کی سالمیت اور سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

Top