کمالیہ میں شہادت امام حسین (ع) و بیداری شعور کانفرنس

تحریک منہاج القرآن کمالیہ کے زیراہتمام پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام اور بیداری شعور کانفرنس مورخہ 6 دسمبر 2011ء کو (714 گ ب، کمالیہ) میں منعقد ہوئی جس میں چودھری منصور صدر تحریک منہاج القرآن کمالیہ، صفدر علی ڈوگر نائب ناظم تحریک منہاج القرآن کمالیہ، ڈاکٹر فاروق ناظم نشرواشاعت، فوجی محمد اشرف ناظم دیہی علاقہ جات، چوہدری عبدالشکور رہنما پاکستان عوامی تحریک، سعید ہاشمی ناظمہ امور خواتین کے علاوہ کثیر لوگوں نے شرکت کی۔ مرکز سے علامہ محمد شریف کمالوی ناظم عرفان القرآن کورسز نے خصوصی شرکت فرمائی۔ کانفرنس کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن سے کیا گیا۔ بعدازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب ویڈیو خطاب سنایاگیا۔ کانفرنس میں نقابت کے فرائض ڈاکٹر محمد فاروق نے سرانجام دیئے۔

کانفرنس سے مولانا عبدالغفور نے خطاب کیا اور آخر میں علامہ محمد شریف کمالوی نے مدلل خطاب کیا جسے لوگوں نے بہت سراہا۔ انہوں نے بیداری شعور پر بھر پور بریفنگ دی اور کہا کہ اس پیغام کو پاکستان کے ہر شہری تک پہنچایا جائے۔ تاکہ ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا جاسکے۔

خطاب کے بعد درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور علامہ رجب علی عاصم کے دعائیہ کلمات پر کانفرنس کا اختتام ہوا۔ آخر میں ضیافت کا بھی اہتمام تھا۔

تبصرہ

Top