کمالیہ میں آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نظامت تربیت کے زیراہتمام تحصیل کمالیہ میں آئیں دین سیکھیں کورسز کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کی افتتاحی تقریب یکم ستمبر 2013 کو اڈہ کلیرا پر جامعہ قاسم العلوم میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکزی ناظم کورسز علامہ محمد شریف کمالوی، مرکزی نائب ناظم تربیت علامہ حسنین فرید، صدر تحریک منہاج القرآن کمالیہ، ناظم دیہی علاقہ جات محمد اشرف فوجی، رہنما تحریک منہاج القرآن کمالیہ محمد نواز چدھٹر اور محمد سرفراز قادری کے علاوہ سابق صدر تحریک منہاج القرآن کمالیہ قاسم علی سرا ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ حسنین فرید نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت قاری غلام محمد انجم نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض متعلم کالج آف شریعہ محمد مجاہد مختار نے سرانجام دیئے۔

 

تلاوت و نعت کے بعد آئیں دین سیکھیں کورسز کی بریفنگ کے لیے علامہ محمد شریف کمالوی کو دعوت دی گئی جنہوں نے مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام جاری کورسز آئیں دین سیکھیں، آئیں حدیث سیکھیں، عرفان القرآن کورس اور عرفان العقائد کورس کا مکمل تعارف کروایا۔

علامہ محمد شریف کمالوی نے کہا کہ پاکستان میں مختلف آزمائشیں اور مصائب دین سے دوری اور تعلیم کی کمی کی وجہ سے ہیں۔ اس لیے تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں اسلام کا روشن چہرہ دکھا رہی ہے اور لوگوں کو تعلیم دے رہی ہے۔ جس کی کٹری یہاں مختلف کورسز کا آغاز ہے۔ لوگوں نے اس کو بہت سراہا اور فی الفور کلاسز کے آغاز کا مطالبہ کر دیا جس پر فوراً شیڈول بنا کر مختلف دیہاتوں میں کورسز کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تقریب کے آخر میں کارکنان تحریک میں اسناد تقسیم کی گئیں اور دعاخیر پر تقریب کا اختتام کیاگیا۔

رپورٹ : محمد وسیم جٹ

تبصرہ

Top