تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب

تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام نئے دفتر کے افتتاح کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عہدیداران وکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی شرکت کی اور تحریک منہا ج القرآن گوجرہ کے نئے دفتر کا افتتاح بھی کیا۔ بعد ازاں علامہ رانا محمد ادریس نے خطاب کیا جس میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام کارکنوں تک پہنچایا۔ تقریب میں مصطفوی کارکنان میں مصطفوی کارڈ تقسیم کئے گئے اور پریس کانفرنس بھی کی گئی جس میں گوجرہ کے سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ اختتام پر اللہ کے حضور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top