گوجرہ: منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں تحریک منہاج القرآن کی تربیتی ورکشاپ
منہاج القرآن اسلامک سنٹر 298 گوجرہ میں تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرہ نے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب کے فنانس سیکرٹری بابر چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تربیتی ورکشاپ میں تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیر محمد لطیف، تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرہ کے صدر ڈاکٹر شفقت سعید، ناظم رانا مجاہد حسین، پیس اینڈ انٹگریشن (الریاض) کے صدر محمد اشرف گورائیہ، منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل گوجرہ کی صدر ریحانہ اشرف گورائیہ سمیت ضلع بھر سے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔
اس موقع پر انجینئر رفیق نجم نے مسلسل 4 گھنٹے کی تربیتی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سے سرگرمی، امید، پیش قدمی، بےباکی اور جرات کی توقع کرتی ہے۔ روایتی نیم خواندہ قیادت ایسے کارکنان کی جوانمردی کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو یہ بات سمجھنا ہوگی مادی کشمکش سے پرے بھی ان کی کچھ وسیع تر ذمہ داریاں ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مصطفوی انقلاب ان شاءاللہ آ کر رہے گا۔ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی قیادت اور کارکنان اپنی منزل کو بھولے ہیں نہ ہی بھولیں گے۔
تبصرہ