ٹوبہ ٹیک سنگھ: جامعہ نوریہ قدوسیہ عرفان القرآن کا نظام المدارس پاکستان سے الحاق

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تحریک منہاج القرآن کی رابطہ مہم کے نتیجے میں مدارس کی کثیر تعداد نظام المدارس پاکستان سے الحاق کر چکی ہے اور علماء کرام نظام المدارس پاکستان سے الحاق کروانے کے لیے قونسلر نظام المدارس پاکستان پروفیسر یاسر اقبال سے رابطہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں علامہ صوفی صفدر صدیقی معصومی کا پارہ ٹاؤن پیرمحل میں قائم ادارہ جامعہ نوریہ قدوسیہ عرفان القرآن، نظام المدارس پاکستان میں رجسٹر ہوا ہے۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر حاجی عبداللطیف سے الحاق نامہ وصول کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر نے توقع کا اظہار کیا کہ نظام المدارس پاکستان تدریسی دنیا میں بھی انقلاب پیدا کرے گا اور یہاں سے فارغ التحصیل طلباء علم و عمل کی بہترین پرورش پائیں گے۔

تبصرہ

Top