سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
بنگلہ دیش میں چٹاکانگ یونی ورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے محمد مرشد الحق نے ’’شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علومِ اِسلامیہ کے فروغ میں مثالی کردار‘‘ کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ محمد مرشد الحق نے اپنے مقالہ کے 9 ابواب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت اور خدمات کا نہایت عالمانہ انداز میں مختلف جہات سے اِحاطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اِس مقالہ سے یہ حقیقت بھی عیاں ہوتی ہے کہ بنگلہ دیش کے علمی حلقوں میں اسلام اور عالمی اسلامی شخصیات کے بارے میں آگہی کس قدر حوصلہ افزا ہے۔
چیئرمین طریقت فیڈریشن سید نجیب البشر الحسنی والحسینی نے اس موقع پر کہا کہ سیاست اور طریقت دونوں اسلام کا حصہ ہیں، جن میں سے کسی ایک کو ترک کرنے سے اسلام ادھورا رہ جاتا ہے۔ آخرت کی کامیابی کیلئے دنیا ضروری ہے اور دین اور دنیا دونوں ملنے سے اسلام مکمل ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القران انٹرنیشنل اور طریقت فیڈریشن دونوں تنظیمیں دنیا کو یہی درس دے رہی ہیں، دونوں تنظیموں کا ایک ہی مقصد اور ایک ہی ایجنڈا ہے۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو سراہتے کہا کہ شیخ الاسلام اس زمانے کے مجدد ہیں، انکی اتباع میں ہماری کامیابی ہے، انکی فکر اور ہماری سوچ ایک ہی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر سرپرستی بنگلہ دیش میں بھی احیائے اسلام، تجدید دین، اصلاح احوال امت اور عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کا مصطفوی مشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گذشتہ ماہ اپریل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بنگلہ دیش کا خصوصی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے متعدد محافل، اجتماعات، کانفرنسز اور سیمینارز میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے زیراہتمام حالی شہر چٹاگانگ میں آقائے دوجہاں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر مورخہ 19 مارچ 2009ء کو ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا محمد ادریس قادری کا دعوتی و تنظیمی دورہ بنگلہ دیش مورخہ 31 دسمبر 2008ء کو شروع ہوا۔ یہ دورہ بارہ دنوں پر مشتمل تھا۔ آپ نے بنگلہ دیش کے مختلف علاقہ جات کا وزٹ کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے والد گرامی فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے سلسلہ میں 16 اکتوبر 2008ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے زیراہتمام خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا انعقاد منہاج القرآن اکیڈمی میں کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.