سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مسی ساگا مسلم کمیونٹی سنٹر اونٹاریو میں سالانہ میلاد کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کی۔ انہوں نے میلاد کانفرنس میں ’’محمد مصطفی ﷺ کی آمد بحیثیت محسن انسانیت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجدارِ کائنات حضرت محمد ﷺ کی آمد سے دنیا سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور رشد و ہدایت کے دور کا آغاز ہوا۔ آپ ﷺ نے انسانیت کی عزت و تکریم کا درس دیا اور ریاست مدینہ کو ایک مکمل انسانی معاشرہ بنایا جہاں مذہب، قبیلے، برادری اور لسانی بنیادوں کی بجائے قومیت کا نظریہ دیا گیا اور سب کو ایک قوم بنا دیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام جامع المصطفیٰ میسی ساگا میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر کامران رشید، نائب صدر غلام سرور، منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر علامہ احمد اعوان، منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان اور فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اور بزم غوثیہ کینیڈا کے زیراہتمام 25ویں سالانہ گیارہویں شریف اور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر الشیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، الشیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری، بزم غوثیہ کینیڈا کے بانی صدر ہاشم علی قادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے رہنماء بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام ستائیسویں شب لیلۃ القدر کا روحانی اجتماع ٹورانٹو میں منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کیا، انہوں نے لیلۃ القدر میں استغفار کرنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ استغفار اور توبہ کرنا بندگی کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی کوئی دعا رد نہیں کرتا بلکہ اس کا اجر قیامت کو ملے گا۔ روحانی اجتماع میں الشیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر خواجہ کامران رشید نے بھی خصوصی شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل اسسٹنٹ بصیر احمد، آئی ٹی مینجر تنویر احمد کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ جامع المصطفٰی مسی ساگا، کینیڈا میں ادا کر دی گئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرحومہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور ان کیلئے بلندیٔ درجات کی دعا فرمائی۔ نمازِ جنازہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے قائدین، رفقاء و وابستگان اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے پرسنل سیکرٹری بصیر احمد کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ شیخ الاسلام نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بصیر احمد، تنویر احمد، منیر احمد، نصیر احمد اور فیض الرسول کی والدہ محترمہ اور الحاج نذیر احمد کی زوجہ محترمہ مرحومہ نہایت نیک خاتون تھیں، اللہ رب العزت انہیں علیین میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آقا علیہ السلام کی شفاعت ہر لحمہ قبر میں ان کی مدد گار ہو۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل اسسٹنٹ بصیر احمد (کینیڈا) اور تنویر احمد (آئی ٹی مینجر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز) کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وصال فرماگئی ہیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ حضور تاجدار کائناتﷺ کا صدقہ ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
تحریک منہاج القرآن کینیڈا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع پر 20 فروری تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں نقابت کے فرائض اینکر پرسن عارف شیخ ان کے ساتھ محمد ضیاء الحق رازی اور عبداللہ راجہ نے انجام دیئے، نوجوان قاری انس حسنین، قاری محمد شفیق نعیمی الازہری، قاری عبدالماجد نور نے تلاوت قرآن حکیم فرمائی جس کا ترجمہ علامہ قاری احمد اعوان ڈائریکٹر منہاج القران کینیڈا نے ارشاد فرمایا، قیصر جاوید UK سے آئے ہوئے مہمان نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی، خطبہ استقبالیہ خواجہ کامران رشید صدر منہاج القرآن کینیڈا نے دیا اور آنے والے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام میسی ساگا اسلامک سنٹر میں حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر کامران رشید، ایگزیکٹیو ممبران، عہدیداروں اور رفقاء نے بھی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا اور مسلم یوتھ لیگ کینیڈا کے زیراہتمام منعقدہ ’’حضور نبی اکرم ﷺ انسانیت کیلئے باعث شفقت و رحمت (ﷺMercy to Humanity Muhammad)‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جگر گوشۂ حضور شیخ الاسلام شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور ﷺ کو کائنات کے لئے سراپائے شفقت و رحمت بنا کر بھیجا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمۃ للعالمین ہیں۔ حضور ﷺ کی تخلیق اس کائنات کا عظیم معجزہ ہے ۔ آپ ﷺ کی سیرت پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے جگر گوشۂ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انبیاء علیھم السلام کو عظمتیں اور رفعتیں عطا فرماتا ہے۔ لفظ نبی اور نبوت کے چار معنی ہیں، یہ چاروں معنیٰ و مفہوم دراصل انبیاء علیھم السلام کی شانیں ہیں۔ اللہ رب العزت نے یوں تو ہر نبی کو ان چار شانوں سے نوازا لیکن اللہ تعالیٰ نے شان مصطفیٰ ﷺ میں سب شانیں جمع کر دی ہیں۔ میلاد کانفرنس کی صدارت جگر گوشۂ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحبزادہ سلطان شمس تبریز احمد مصطفیٰ العربی القادری نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے سینئر رہنما زاہد سراج نے 8 ستمبر 2020ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ کیا اور محمد اویس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر برگیڈیئر اقبال احمد خاں، ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، ڈائریکٹر میڈیا نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر ایف ایم آر آئی فاروق رانا، راجہ زاہد محمود، ندیم اعوان، امتیاز اعوان، قاضی مدثر، محمد وسیم افضل، میاں اشتیاق، محمد طیب اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانوں کا تحفظ کیا، اللہ نے فرمایا ہے جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا، انسانی صحت اور جان کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز انسانیت کی خدمات کے ساتھ ساتھ اللہ اور اس کے رسولﷺ کے احکامات بھی بجا لاتے ہیں، ان کی قدرکی جائے، انہوں نے کورونا وائرس کی و باء کے دوران بے مثال خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے جذبہ کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا
حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے شان سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا پر 3 روزہ خصوصی خطابات، جن میں اَہم علمی اشکالات کا نہایت بلیغ انداز میں ازالہ کیا گیا ہے۔ تاریخی نوعیت کےحامل یہ خطابات اہم علمی مسائل پر صدیوں سے پڑی تشکیک کی گرد کو دور کریں گے اور آئندہ صدیوں تک نسلوں کو راہ نمائی دیں گے۔ علماء و مشائخ، اساتذہ، خطباء، محبان اہل بیت، طالبانِ علم اور عوام و خواص ضرور سماعت کریں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز دنیا بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام مسی ساگا مسلم کمیونٹی سنٹر میں سیکڑوں مستحقین میں راشن پیکجز تقسیم کیے گئے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.