سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
خضر موت یمن کے عظیم روحانی خانوادے کے فرزند، عظیم سکالر، دار المصطفی کے منتظم اعلی حضرت شیخ حبیب عمر بن محمد بن سالم بن حفیظ اپنے دس رفقاء کے ساتھ مورخہ 25 جنوری 2010 بروز سوموار کو منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈنمارک کے ویلبی مرکز پر تشریف لائے۔ مرکز پہنچنے پر NEC منہاج القرآن ڈنمارک کے عہدیداران، منہاج سکالرز فورم کے سکالرز اور مسلم یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے شیخ حبیب عمر بن الحبیب کا پرتباک استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ محمد حسین محی الدین قادری 17 جنوری 2010ء کو تحریکی و تنظیمی دورہ پر ڈنمارک آئے۔ یہ آپ کے دورہ یورپ کا حصہ تھا، جس میں منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی بھی ان کے ساتھ تھے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی تمام تنظیمات اور مرکزی قائدین نے ایئرپورٹ پر حسین محی الدین قادری کا پرجوش استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام "مذہب اور انتہاء پسندی" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس مورخہ 31 اکتوبر 2009ء کو کوپن ہیگن کی معروف "بلیک ڈائمنڈ" بلڈنگ کی ڈینش لائبریری میں منعقد ہوئی۔ یہ وہ تاریخی عمارت ہے جسے خصوصی طور پر بڑے بڑے مذاکروں، سیمنارز اور اعلیٰ سطح کے حکومتی پروگرامز کے لیے بنایا گیا ہے اور یہاں دنیا بھر کے دانشور، مصنفین اور سکالرز لیکچرز دیتے ہیں۔
منہاج القرآن ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج نے علمائے کرام کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل عالمی سطح پر مذہبی، اخلاقی، روحانی، بھائی چارے اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے شب وروز مصروف عمل ہے۔
ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک محمد بلال اوپل کے والد گرامی اور تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رہنماء محمد اشرف اوپل کی نماز جنازہ مورخہ 19 اپریل کو جامع مسجد منہاج القرآن، لاہور (پاکستان) کے سامنے ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے نماز جنازہ پڑھائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 08 مارچ 2009 بروز اتوار بمقام Sankt Annæ Gymnasium کے کانفرنس ہال میں ایک عظیم الشان سالانہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز بعد از نماز ظہر (14:00) ہوا۔ کانفرنس میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات ہال میں موجود تھے اور معزز مہمانان گرامی قدر سٹیج پر جلوہ افروز تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوڈنسے، ڈنمارک کے زیراہتمام سالانہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مورخہ 7 مارچ 2009ء کو منعقد ہوئی۔ اس عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد اوڈنسے یونیورسٹی کے خوبصورت آڈیٹوریم میں کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام یکم مارچ 2009ء کو استقبال میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان میلاد امن مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ مارچ کا آغاز کوپن ہیگن مرکز نیروبرو سٹیشن سے ہوا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.