سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے المنہاج انسٹی ٹیوٹ لندن سے دینی و عصری علوم میں ڈگری مکمل کرنے والے طلبا و طالبات کی ایک خصوصی فکری نشست کے دوران انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ زندگی کی دوڑ میں کبھی بھی علم اور کتاب سے اپنا تعلق نہ توڑیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے المدینہ مسجد لندن میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی، برطانیہ میں مقیم مسلمانوں اور اُمتِ مسلمہ کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی، شیخ الاسلام نے المدینہ مسجد میں نماز عید ادا کرنے والوں سے بھی ملاقات کی اور انھیں عید کی مبارکباد دی شیخ الاسلام نے اس موقع پر پاکستان کی سلامتی وخوش حالی اور اتحاد امت کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لندن میں طبیعت اور شریعت کے موضوع پر عظیم الشان تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریعت کے احکامات پر عمل کرنے کے لئے طبیعت کو بدلنا ضروری ہے۔ طبیعت مائل نہ ہو تو اچھے اعمال انجام دینا ممکن نہیں ہوتے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی منہاج القرآن ویمن لیگ UK کے سالانہ ورکرز کنونشن میں شرکت و خطاب، اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر غزالہ قادری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تحریک منہاج القران کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ انگریزی ترجمہ قرآن The Manifest Quran کی برطانیہ کے معروف ہَروگیٹ انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (Harrogate Convention Centre) لیڈز میں عظیم الشان تقریبِ رونمائی ہوئی۔ تقریب میں 2 ہزار سے زائد افراد، مذہبی سکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریبِ رونمائی کو برطانیہ کی تاریخ کی قرآن مجید پر سب سے بڑی تقریب رونمائی کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اولڈ ھوم میں ورکرز کنونشن میں شرکت و خطاب، ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ یہ اللہ رب العزت کا ہم پر احسان ہے کہ اس نے ہمیں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی امت میں پیدا فرمایا
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام واروک یونیورسٹی برطانیہ میں ”الہدایہ 2023ء“ سہ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ ورکشاپ میں برطانیہ اور یورپ سے ایک ہزار سے زائد مسلم فیملیز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
یورپ و برطانیہ میں مقیم مسلم فیملیز اور نوجوانوں کی اخلاقی و روحانی تربیت، عصری چیلنجز سے نمٹنے کی اہلیت میں اضافہ، مادیت پرستی، بنیاد پرستی، فرقہ واریت اور اسلامو فوبیا جیسے مسائل سے نمٹنے اور جامع نقطہ نظر سے آگاہی اور نوجوانوں کو ملک اور کمیونٹی کا مفید شہری بنانے کے لیے ’’الہدایہ 2023‘‘ کا آغاز 26 اگست سے ہو رہا ہے، یہ تربیتی کیمپ 28 اگست تک جاری رہے گا۔
المنہاج انسٹی ٹیوٹ لندن میں عریبک اینڈ اسلامک سٹیڈیز اینڈ گریجوایشن پروگرام مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنما اور سفیرِ یورپ کے لقب سے معروف علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے برطانیہ کا دعوتی و تنظیمی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف مذہبی و سماجی پروگرامز میں شرکت کی اور خطابات کیے۔
پاکستان کے معروف فنکار سردار کمال، سلیم البیلا، آغا ماجد، شہزاد مٹھو اور شہزاد پپو نے بریڈ فورڈ میں مدینۃ الزہراء کا وزٹ کیا، اس موقع پر مدینة الزہراء کے ہیڈ ایڈمنسٹریٹر حذیفہ الیمانی نے مہمان فنکاروں سے ملاقات کی اور انہیں منہاج القرآن برطانیہ کے عظیم الشان پراجیکٹ مدینة الزہراء بریڈفورڈ کا تعارف بھی کروایا۔ اس موقع پر انہیں مدینة الزہراء کا تعارفی کتابچہ بھی پیش کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے زیراہتمام ساوتھ زون کے کارکنان اور برطانیہ بھر سے منہاج یوتھ کے نوجوانوں کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تربیتی خطاب کیا۔ اس موقع پر شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی موجود تھے۔ شیخ الاسلام نے ’’وفاداری اور بے وفائی‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دین اور ایمان کے ساتھ وفاداری ہی اصل زندگی ہے۔ اپنے ایمان پر استقامت کے ساتھ قائم رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر گزار رہنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انگلینڈ نارتھ زون کے عہدیداروں اور کارکنان نے شیخ الاسلام کیساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تربیتی گفتگو کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مانچسٹر اولڈہم کی سنٹرل مسجد میں علماء اور سکالرز کے خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا، جس میں برطانیہ بھر سے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور اسکالرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علماء سے خطاب بھی کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام ’’نیشنل یوتھ کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے پلیٹ فارم سے ’’منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے یوتھ موومنٹ‘‘ کے قیام کا اعلان کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں ’’یوتھ موومنٹ‘‘ نوجوانوں میں محبت رسول ﷺ کے فروغ کے لیے ’’منہاج مسلم جنریشنز‘‘ کے نام سے کام کرے گی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.