ترکی کے سفیر حیاتی گیون کی MQI درامن، ناروے کے مرکز کا دورہ

اسلامی جمہوریہ ترکی کے سفیر حیاتی گیون اور انکے وفد نے تحریک منہاج القرآن درامن کے مرکز کا وزٹ کیا اور مقامی قائدین اور کارکنان سے ملاقات کی۔ انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن کے زیر اہتمام جاری منصوبہ "جامع مسجد" پروجیکٹ کی Presentation میں شرکت کی۔ انہوں نے پرزینٹیشن کے اختتام پر مختصراً خطاب بھی کیا اور تحریک منہاج القرآن درامن کے کارکنان و قائدین کو درامن میں جامع مسجد کی تعمیر شروع کرنے پر مباکباد پیش کی اور خوشی کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر ترکی کے سفیر حیاتی گیون نے اس پروجیکٹ کے لیے اپنی بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ ان شاء اللہ ناروے میں مقیم ترکی کمیونٹی میں بھی اس پروجیکٹ کی تشہیر کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس جامع مسجد کے پروجیکٹ میں شامل کیا جا سکے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ انقرہ میں بھی ترکی حکومت سے اس سلسلے میں بات کریں گے تاکہ اس کار خیر میں وہ بھی شامل ہو سکے۔

اس موقع پر ناروے میں مقیم مسلمانوں کو درپیش مختلف مسائل پر گفتگو بھی کئی گی۔ اس پرزینٹیشن کو بلڈنگ کمیٹی کے چیرمین ساجد مختار نے احسن انداز میں پیش کیا اور مختلف سوالوں کے جوابات بھی دئیے۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں تحریکی کارکنان اور مقامی ترکی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو سے بھی دو رکنی وفد نے شرکت کی۔ اس پر وقار تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گی۔

رپورٹ : عقیل قادر۔ درامن

تبصرہ

Top