عالمی امن کانفرنس ویمبلے ارینا لندن میں شیخ الاسلام کے خطاب سے متاثر ہو کر غیر مسلم کا قبول اسلام

لندن میں منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی عالمی امن کانفرنس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ کانفرنس نے جہاں مختلف رنگ ونسل اور مذاہب کے لوگوں کے درمیان فاصلوں کو کم کیا ہے وہاں اسلام کے آفاقی امن و محبت کے پیغام کو غیر مسلموں تک پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس سلسلہ کی پہلی اہم تبدیلی ایک غیر مسلم کا دائرہ اسلام میں داخل ہونا ہے۔ ویمبلے ارینا لندن میں منعقد ہونے والی عالمی امن کانفرنس میں برمنگھم کے ایڈم الیگزینڈر جو مذہب پر یقین نہیں رکھتا تھا، نے اپنے دوستوں کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کی جہاں اس کو اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو جاننے کا موقع ملا اور بالاخر برمنگھم میں علامہ محمد اشفاق عالم قادری کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد اسلامی نام محمد آدم رکھا گیا۔ نومسلم کی دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی تقریب میں علامہ محمد اشفاق عالم قادری، حافظ صدیق اکبر، اعجاز احمد صدیقی اور دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ:مرزا آفتاب بیگ

تبصرہ

Top