منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اس سال پاکستان کے ساتھ ساتھ افریقی ممالک میں بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام کرے گی

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ اور یورپ اس سال پاکستان کے دور دراز اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کرے گی تاکہ ملک کے پسماندہ علاقوں میں غرباء اور مساکین او ردیگر ضرورتمندوں تک قربانی کاگوشت پہنچ سکے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ اور یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے MWF کی لندن میں منعقد ہونے والی ماہانہ میٹنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ اس دفعہ MWF پاکستان کے علاوہ صومالیہ، کینیا، نائجیریا، ایتھوپیا، بنگلہ دیش اور انڈیا میں بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام کر رہی ہے تاکہ ان ممالک کے مستحقین تک بھی قربانی کا گوشت پہنچایا جاسکے۔ قربانی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے MWF کے پراجیکٹ مینجرعدنان سہیل ڈائریکٹر MWF علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کے ساتھ مورخہ 24 اکتوبر 2102 کو کینیا اور صومالیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

رپورٹ: نوید اندلسی

تبصرہ

Top