برطانیہ: منہاج القرآن سٹوک آن ٹرنٹ کی تنظیم سازی

منہاج القرآن انٹرنیشنل نے برطانیہ ویورپ میں مسلمان نوجوانوں کو ایسا اعتماد دیا ہے کہ وہ جدید علوم کی روشنی میں دین اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی نے مورخہ 05 اپریل 2013کو سٹوک آن ٹرنٹ کا تنظیمی دورہ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نوجوان نسل کو برطانیہ ویورپ کے معاشرے میں اسلامی تعلیمات کے دائرہ کار میں رہ کر مدغم ہونے کا شعور دیا جو انتہا پسندی کے خاتمہ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

تنظیمی دورہ کے دوران سٹوک آن ٹرنٹ کی تنظیم سازی کو بھی حتمی شکل دی گئی جس کے مطابق علامہ ریاض احمد قادری (امیر)، نوید عزیز(نائب صدر)، محمد علی بٹ( جنرل سیکرٹری)، محمد ذوالفقار( جوائنٹ سیکرٹری)، یاسر حسین(ناظم مالیات)، محمد ندیم( ناظم ویلفیئر)، محمد فرخ(ممبر شپ)اور مرزا بلال بیگ(میڈیا سیکرٹری) منتخب ہوئے۔علامہ ریاض احمد قادری نے کہا کہ وہ سٹوک آن ٹرنٹ نوجوان مسلم کمیونٹی کو برطانوی معاشرے میں شریک کرنے اور مثبت کردار ادا کرنے کی جانب راغب کریں گے، ان کی سرگرمیوں کا مرکزی نقطہ دیگر کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرنا اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے فاصلو ں کو کم کرنا ہوگا۔ اس موقع پر 04 مئی2013ء برمنگھم جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔

رپورٹ: مرزا بلال بیگ

تبصرہ

Top