مانچسٹر: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے یوم پیدائش کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر کے زیراہتمام 22 فروری 2015ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی 64ویں سالگرہ کے موقعہ پر امن کے حوالے سے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور درازئ عمر کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن مانچسٹر، منہاج یوتھ لیگ مانچسٹر اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران کے علاوہ کارکنان اور وابستگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عتیق الرحمٰن لارڈ مئیر آف اولڈم، نصراللہ مغل راہنما پیپلز پارٹی مانچسٹر نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قاری مبشر نے تلاوت کلام مجید سے کیا جبکہ احمدالقادری اور اشفاق وارثی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

تقریب سے علامہ غلام مصطفیٰ، علامہ نثار بیگ، علامہ ہارون عباسی امیر منہاج القرآن مانچسٹر، زیغم عباس صدر یوتھ لیگ، حاجی طارق نسیم صدر منہاج القرآن مانچسٹر اور محترمہ آصفہ نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام نے ایک عہد کو متاثر کیا ہے، آپ بلاشبہ عہد ساز شخصیت ہیں۔ ہمیں ڈاکٹرطاہرالقادری کی قیادت اور جدوجہد پر پر فخر ہے۔ تقریب کا اختتام شیخ الاسلام کی صحت یابی اور ردازئ عمر کے لیے دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

تبصرہ

Top