یوکے: منہاج القرآن ساؤتھ آف انگلینڈ کا ڈاکٹر حسن محی الدین کے اعزاز میں استقبالیہ

ہائی ویکمب: سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے دورہ انگلینڈ کے دوران ہائی ویکمب پہنچنے پر منہاج القرآن ساؤتھ آف انگلینڈ کی طرف سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے امیر ظہور احمد نیازی، صدر سید علی عباس بخاری، منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ زون کے صدر محمد شاہد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ہائی ویکمب کے صدر حافظ سجاد حسین سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان شریک تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ ظہور احمد نے حاصل کی۔ حافظ سجاد احمد نے تقریب کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ انتہا پسندی، دینِ اسلام اور امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے، ضرب امن کے زریعے دنیا بھر سے بدامنی اور انتہا پسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے مغرب میں رہائش پذیر والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آبائی ممالک میں دنیاوی اشیا پر سرمایہ کاری کرنے کی بجائے اپنی اولادوں کے روشن اور محفوظ مستقبل پر توجہ دیں۔ بچوں کی تعلیم کو دیگر معاملات پر ترجیح دی جائے اور دنیاوی اور دینی علوم کو سیکھنے، سمجھنے اور عملی زندگی میں عمل درآمد کو اہمیت دی جائے تاکہ امن و امان، برداشت اور محبت پر مبنی معاشرے کو تشکیل دینے میں کردار ادا کیا جاسکے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے بتایا کہ ماہِ اپریل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ میں نوجوانوں کی روحانی تربیت کیلئے ’الہدایہ کیمپ‘ کا انعقاد کر رہی ہے جس میں پانچ سو نوجوان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تربیت میں چند ایام گزاریں گے اور اس دوران نوجوانوں کو انتہاپسندی اور دہشتگردی سے نمٹنے اور اس موذی مرض سے اپنی نوجوان نسل کوبچانے کےلئے قرآن و احادیث کی روشنی میں علمی اسلحہ لیس کیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظہور احمد نیازی اور سید علی عباس بخاری نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں عالمی سطح پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ضرب امن کے ذریعے شکشت دینے کی جدوجہد کر رہی ہے۔

تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی65 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ آف انگلینڈ کے کارکنان اور عہدیداران کو ان کی تنظیمی سرگرمیوں اور کارکردگی پر اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔

رپورٹ:آفتاب بیگ

Dr. Hassan Mohiuddin Qadri meets the members of #MQI High Wycombe and Aylesbury during the MQI UK organisational tour.

Posted by Dr. Hassan Mohiuddin Qadri on Tuesday, March 1, 2016

تبصرہ

Top