مدینۃ الزاہرا بریڈ فورڈ میں استقبال ربیع الاول اور تحریک منہاج القرآن کے40ویں یوم تاسیس کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ویں یوم تاسیس کے موقع پر 17 اکتوبر 2020 کو تحریک کے عظیم الشان تعلیمی پراجیکٹ مدینۃ الزاہرا بریڈ فورڈ برطانیہ میں ”استقبال ربیع الاول اور یوم تاسیس ِ تحریک کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب مدینۃ الزاہرا کے پراجیکٹ ڈائریکٹرعلامہ محمد افضل سعیدی کی زیرسرپرستی منعقد ہوئی۔ تقریب میں کووڈ 19 کے پیش نظر سماجی فاصلہ اور حفظان صحت کے حکومتی قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے رفقاء و وابستگان نے جوش و جذبے سے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت محمد نعیم رضا قادری نے حاصل کی جبکہ دیرینہ تحریکی نعت خوان محمد اعجاز قادری نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ ماہ میلاد النبی ﷺ کی آمد اور40 ویں یوم تاسیس کی مسرت بھری ساعتوں میں منہاج القرآن برطانیہ کے ہیڈ آف ٹرسٹی سیرت علی خان نے شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن برطانیہ کی خدمات پر مختصراََ روشنی ڈالی۔

مدینۃ الزاہرا بریڈفورڈ کے پراجیکٹ ڈائریکٹرعلامہ محمد افضل سعیدی نے اپنی خصوصی گفتگو میں حضور شیخ الاسلام کی عصرحاضر میں دین اسلام کی ترویج و تجدیدکے لیے کی گئی 40 سالہ علمی، فکری، سماجی، روحانی سطح پر قومی و بین الاقوامی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے شیخ الاسلام اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کو اس صدی کی عظیم نعمت قرار دیا۔

شرکائے تقریب نے تحریک اور شیخ الاسلام سے وابستگی پر بارگاہ الہی میں ہدیہ تشکر پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر خصوصی کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام کی درازیء عمر اور مصطفوی مشن کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تقریب میں سینئر تحریکی ممبر خضر غفور قادری، رضوان رحمان، راجہ جاوید، حذیفہ الیمانی، طلحہ سعیدی، محمد فیصل، مسز فیصل، افراء بیگم، فضانور، سید علیم ظہورالدین، محمد فوزان امین، فیضان رضا قادری، عمار علیم، سمیع علیم، زین احمد، طاہر اعجاز، حماد اعجاز، محمد رحیم، محمد زین اور دیگر شامل تھے۔

تبصرہ

Top