یوکے: مدینہ الزہراء بریڈفورڈ میں 70ویں یوم قائد کی پروقار تقریب کا انعقاد

بریڈفورڈ (19 فروری 2021ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے 70ویں یوم پیدائش پر دنیا بھر کی طرح بریڈفورڈ برطانیہ میں بھی ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی سرپرستی مدینہ الزہراء کے ڈائریکٹر علامہ محمد افضل سعیدی نے کی جبکہ مقامی رفقاء ووابستگان نے بھرپور شرکت کی۔ کووِڈ لاک ڈاون کی وجہ سے مختصر دورانیہ کی اس تقریب میں سوشل ڈسٹینسنگ سمیت دیگر کووِڈ قواعد و ضوابط کا مکمل خیال رکھا گیا۔

تلاوت قرآن حکیم اور بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت کی سعادت معروف نعت خوان محمد اعجاز قادری نے پیش کی جبکہ علامہ محمدافضل سعیدی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدید و احیائے دین کے لیے تصنیف و تالیف، تحقیق و تقریر اور اخلاقی، روحانی، سیاسی و سماجی میدانوں میں بے مثال عملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام نے عالمی سطح پر دین اسلام اور خدمت انسانیت میں جو مجددانہ کارہائے نمایاں سرانجام دیے ہیں، مدینہ الزہراء بریڈفورڈ کا عظیم الشان پراجیکٹ ان میں سے ایک نمایاں کارنامہ ہوگا۔

تقریب میں نعیم رضا قادری نے شیخ الاسلام کی شان میں ترانہ پیش کیا، اسی دوران تمام حاضرین نے یکے بعد دیگرے شیخ الاسلام کے یوم پیدائش کا کیک کاٹ کر گرمجوشی سے اپنے قلبی جذبات کا اظہار کیا۔ علامہ محمدافضل سعیدی نے حضور شیخ الاسلام کی صحت وسلامتی، طول العمری اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی۔

تقریب میں محترم سیرت علی خان صدر منہاج القرآن نارتھ برطانیہ، محمود حسین قادری، خضر غفورقادری، راجہ منصور احمد، مسعود احمد، حافظ طارق حسین، جہانگیر بٹ، قاری مبشر احمد، قاری سید علیم ظہورالدین، حذیفہ الیمانی، راجہ راشد، محمد جہانگیر، آصف بٹ و دیگر نے شرکت کی۔

تبصرہ

Top