سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سردار شاکر خان مزاری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات جنوبی پنجاب کی سربراہی میں ٹریننگ کیمپ برائے معلمینِ مراکزِ علم ٹریننگ کیمپ میں ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ حافظ محمد سعید رضا بغدادی، علامہ محمود مسعود قادری، علامہ محمد سرفراز قادری، علامہ حسن محمود جماعتی نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ہارون آباد کے زیرِاہتمام 8 نومبر 2022 کو سالانہ محفلِ میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ زونز انیلا الیاس نے خصوصی خطاب کیا، جبکہ زونل ناظمہ جنوبی پنجاب مصباح مصطفیٰ اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے صباء اسلم نے خصوصی شرکت کی۔ محفل میں ڈونگہ بونگہ، فقیر والی اور چشتیاں کی تنظیمی ارکان نے بھی شرکت کی۔ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ہارون آباد محترمہ سمیرا نازلی نے تمام شرکائے محفل کو استقبالیہ پیش کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے چشتیاں (بہاولنگر سی) میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
پاکستان عوامی تحریک بہاولپور، بہاولنگر، ہارون آباد اور چشتیاں کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاون کی 8 ویں برسی کے موقع پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی ناانصافی کے خلاف احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ریلی سے پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 برس گزرنے کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے شہداء کے ورثاء انصاف سے محروم ہیں۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.