تحریک منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ
جنوبی افریقہ براعظم افریقہ کا ایک اہم ملک ہے یہاں منہاج القرآن کا کام 1993ء میں شروع ہوا جب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پہلا دعوتی و تنظیمی دورہ کیا۔ جنوبی افریقہ کے مشہور شہروں ڈربن اور جوہانسبرگ میں مشن کا کام کامیابی سے جاری ہے۔ شیخ الاسلام نے اپریل 1993ء کو جنوبی افریقہ کا پہلا دورہ کیا۔ اس دورہ کے دوران ڈربن میں 6 اپریل کو ایک تلخ واقعہ پیش آیا جب ڈربن یونیورسٹی میں دوران لیکچر آپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، لیکن اللہ کی شان کرنا ایسا ہوا کہ فائرنگ کرنیوالوں میں سے ہی چند افراد خود آگے بڑھے اور ڈھال بن گئے اور اللہ نے آپ کو بالکل محفوظ رکھا۔ اس پروگرام میں لیکچرز سننے کے لئے عالم اسلام کی معروف شخصیت اور بین الاقوامی شہرت یافتہ سکالر الشیخ احمد دیدات (مرحوم) بھی موجود تھے۔
جون 1994ء میں آپ جنوبی افریقہ کے دوسرے دورے پر روانہ ہوئے۔ جوہانسبرگ آمد کے موقع پر یہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل اور اہلسنت والجماعت (جنوبی افریقہ) کے زیراہتمام آپ کے اعزاز میں یادگار تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم ساؤتھ افریقہ کو مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر قائد تحریک اور وزیراعظم ساؤتھ افریقہ کے مابین افریقی پرچم اور پاکستان عوامی تحریک کے پرچم کا تبادلہ ہوا۔ افریقی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا نے اس دورہ کو بھر پور کوریج دی اور یوں اس دورہ میں منہاج القرآن کا پیغام سارے ساؤتھ افریقہ میں پہنچ گیا۔ بعد ازاں آپ نے کیپ ٹاؤن میں ’’قانون اسلامی اور خود ساختہ مغربی قانون‘‘ کے موضوع پر انگریزی میں خطاب کیا۔
جون 1994ء کو عالم اسلام کے نامور اور مبلغ الشیخ احمد دیدات (مرحوم) کی دعوت پر آپ نے ان کے سنٹرز کا دورہ کیا اور ملاقات کی۔ جنوبی افریقہ میں محترم حسن میر قادری، قاری غلام رسول اور قاری محمد رفیق نے شاندار خدمات سرانجام دیں۔
تبصرہ