جرمنی: مسجد منہاج القرآن اینی پتال میں شاندار محفل میلاد کااہتمام

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی یورپ سمیت دُنیا بھر میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محافل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کرتے ہیں۔ اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے محفل کا اہتمام مسجد منہاج القرآن اینی پتال (ہاگن) میں کیا گیا۔ محفل میں عاشقان رسول کی کثیر تعداد موجود تھی جو جھوم جھوم کر اپنے آقا و مولا کا ذکر سن کر اپنے دل وروح کو تسکین پہنچا رہے تھے۔

حافظ شوکت حسین اعوان نے آیاتِ بینات کی تلاوت سے محفل کا آغاز کیا جبکہ ثناء خوانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حاجی محمد ارشد، حافظ قمر شہزاد،حافظ فیض احمد چشتی، حاجی محمد افضل قادری نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے تو محفل میں لطف و سرور انتہا تک جا پہنچا۔ اس موقع پر علامہ مدثر اعوان آسٹریا سے اس میں محفل میں خصوصی شرکت کے لئے تشریف لائے۔ انہوں نے جشن عید میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلو پر قرآن وسنت کی رو سے روشنی ڈالی اور کہا کہ نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اور عزمت کا اندازہ اس سے لگا لیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اُمتی بننے کے لئے نبی، پیغمبر، مُرسل بھی اللہ تعالیٰ سے التجائیں کرتے تھے کہ ہمیں محمد کی اُمت بنا دے۔

نقابت کے فرائض نذیر احمد نے انجام دیئے نمازِ مغرب کے بعد شروع ہونے والی یہ روحانی محفل رات دس بجے اختتام پزیر ہوئی جس کے بعد حاضرین کی تواضع ضیافت میلاد سے کی گئی۔

رپورٹ:ہاگن جرمنی( ایم اے مرزا)

تبصرہ

Top