سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں 19 فروری کو منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن (جرمنی) کے مرکز پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن (جرمنی) مرکز میں 17 اکتوبر 2020 بروز ہفتہ کو منہاج القرآن کے 40 ویں یومِ تاسیس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے عہدیداروں، رفقاء نے شرکت کی۔ تقریب میں خواتین اور بچوں بھی شامل ہوئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جرمنی کے سیکرٹری جنرل سجاد احمد وڑائچ نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، ناظم سیکرٹریٹ جواد حامد اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام دارالحکومت برلن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی معرکتہ آراء تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید علوم و معارف کا بحرِ بیکراں ہے۔ قرآن مجید کا زندہ معجزہ یہ ہے کہ دنیا کا ہر علم قرآن مجید میں موجود ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ یورپ میں جرمنی پہنچ گئے، برلن پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی اور جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے ایک ماہ تنظیمی دورہ پر ہیں۔ آپ دورہ یورپ میں ڈنمارک، سویڈن، ناروے، اٹلی، فرانس اور یوکے کا تنظیمی دورہ مکمل کرکے برلن جرمنی پہنچے۔
منہاج القران انٹرنیشنل جرمنی فرینکفرٹ کے زیراہتمام ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام بعد نماز جمعہ کیا گیا۔ قرآن خوانی کی محفل میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن فرینکفرٹ جرمنی کے ڈائریکٹر علامہ سید فرحت حسین شاہ اور قاری مدثر اقبال نے فرینکفرٹ جرمنی میں CIBEDO۔BEITRÄGE کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر کرسٹین W ٹرول سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ علامہ سید فرحت حسین شاہ اور قاری مدثر اقبال نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اقوام عالم، اتحاد بین المذاہب، امن و سلامتی اور تقابل ادیان کیلئے خدمات کا تفصیل سے تعارف کرایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام فرینکفرٹ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب ’’قرآن کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے ڈائریکٹر علامہ فرحت حسین شاہ، چودھری عمران خان، چوہدری فاروق اظہر، عمر حیات، شاہد محمود، محمد اقبال، محمد ارشد اور محمد عنصر نے بھی خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فرینکفرٹ جرمنی میں ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور ایمان کی اساس اچھے اخلاق پر ہے۔ پروگرام میں چئیرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری اور شیخ احمد مصطفی العربی بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ (جرمنی) سے تحریک منہاج القران کے عہدیداران، کارکنان، وابستگان، رفقاء اور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفس کی خواہشات سے بچو یہ انسان کو برباد کر دیتی ہیں، نفس کی خواہشات کو کچلنے والا مجاہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخاوت کو اللہ پاک بہت پسند فرماتا ہے اور کنجوسی کو بہت ہی ناپسند کرتا ہے۔ سخاوت کا عمل انسان کے افعال حسنہ اور صفات حمیدہ میں سے ایک انتہائی پسندیدہ عمل ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن جرمنی کے مرکز پر ایک پرتگالی نوجوان فلپ نے شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری اور منہاج القران انٹرنیشنل کی دین مبین کےلئے گرانقدر خدمات سے متاثر ہو کر قبول اسلام کر لیا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن برلن قاری طارق علی نے جرمن انجینئر فلپ کو اسلام قبول کرایا۔ اس موقع پر فلپ نے اپنے لئے نیا نام عمر پسند کیا۔ نومسلم عمر برلن میں انجیئنرنگ کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔
آزاد جموں کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یکم مئی 2017 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر برلن کا دورہ کیا، جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے صدر میاں عمران الحق نے ان کا استقبال کیا اور ان سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیرِ اہتمام فرنکفرٹ میں قائد ڈے کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز پروفيسر حافظ حامد رضا نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ محمد اعجاز، چوہدری زاہد راجہ اور ابرار قادری سمیت ثناء خوانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بارگاہِ نبوی میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ نقابت کے فرائض راجہ وحید سلطان اور ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر فرنکفرٹ قاری مدثر اقبال نے سرانجام دیے۔ تقریب کے شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت اور امت مسلمہ کے لیے آپ کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
برلن میں یو این او کے ادارہ International Youth Voluteer Service (آئی جے ایف ڈی) کے تحت انسانی خدمت کے لیے تربیت حاصل کرنے والے طلباء و طالبات نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر برلن جرمنی کا وزٹ کیا۔ جس کا انتظام یو این او کے ورکر سید محمد آصف نے کیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے اپنے دورہ یورپ کے دوران 25 دسمبر 2016ء کو جرمنی کے مقامی چرچ کی کرسمس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے قائدین بھی ان کے ساتھ تھے۔ فرینکفرٹ کے قدیم چرچ میں پروفیسر ڈاکٹر کرسچن لٹرال نے سہیل احمد رضا کی سربراہی میں وفد کو کرسمس تقریب میں خوش آمدید کہا اور انہیں چرچ میں مہمانوں کے لیے مخصوص نشستوں پر بٹھایا۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.