جرمنی: افن باخ میں محفل استقبال ربیع الاول کا انعقاد

جرمنی میں میلاد

تحریک منہاج القران افن باخ جرمنی ٹیم کے زیراہتمام 7 اکتوبر بروز جمعرات کو میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مسجد بیت الصبور افن باخ میں استقبال ربیع الاول تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مسجد غوثیہ فرینکفرٹ کے ڈائریکٹر حضرت علامہ مولانا محمد صدیق پتھروی اور فاضل منہاج القران انٹرنیشنل علامہ شوکت حسین اعوان ڈائریکٹر ادارہ دارالایمان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر فرینکفرٹ سے منہاج القران کے بانی اراکین سابق صدر منہاج القران لالہ عمر اور حضرت علامہ مولانا محمد صدیق پتھروی نے آقا کریم علیہ الصلوۃ والسلام کی ولادت باسعادت کے موضوع پر شاندار خطاب کیا۔

پروگرام میں قرب و جوار کے شہروں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

پروگرام میں نقابت کے فرائض ندیم خا اور فاروق قیصر نے سرانجام دیئے۔ محفل میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت حامد الیاس چیمہ نے حاصل کی۔ آقا کریم علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ عالیہ میں گلہائے عقیدت بلبلان یورپ محمد خالد قادری، آصف جاوید قادری، عرفان مدنی اور حاجی محمد افضل قادری نے نچھاور کئے۔

حیات، ملک انتظار، سرفراز خان، مبارک چیمہ اور محمود، جذبہ نیوز ان لائن کے روح رواں اعجاز حسین پیارا اور نمائندہ دنیا نیوز جرمنی محمد اصغر مرزا نے بھی محفل میں خصوصی شرکت کی ۔

آخر میں بچوں نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا کیک کاٹا۔ پروگرام کے اختتام پر علامہ شوکت حسین اعوان نے دعائے خیر کی۔

پروگرام کے آخر میں شاندار ضیافت میلاد پیش کی گئی، اس موقع پر منہاج القران افن باخ جرمنی کی ٹیم صغیر مرزا، حاجی محمد افضل قادری، فخر خاں، اعجاز گل، الیاس چیمہ اور نذیر احمد روفی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

جرمنی میں میلاد

جرمنی میں میلاد

جرمنی میں میلاد

جرمنی میں میلاد

جرمنی میں میلاد

جرمنی میں میلاد

تبصرہ

Top