پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام عوامی ریلی

پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام عوامی ریلی 26 اپریل کو منعقد ہوئی جس کی قیادت مرکزی ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے کی جبکہ سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی، سید محمود الحسن شاہ، امیر تحریک گوجرانوالہ عمران علی ایڈووکیٹ، سرفراز حسین نیازی، حکیم رفعت اشفاق، طاہر سلیم چغتائی، سٹی صدر PAT شیخ سیف اللہ، چوہدری شفاقت علی مہر، صدر یوتھ راشد میر اور دیگر قائدین نے خصوصی شرکت کی۔ ریلی کا آغاز پنڈی بائی پاس سے ہوا۔ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مختلف بینرز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے جس پر کرپٹ سسٹم کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی بہت منظم انداز میں جی ٹی سے ہوتی ہوئی اپنی منزل ماڈل ٹاؤن گول باغ پہنچی، جہاں پر مرکزی اور مقامی قائدین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔

مرکزی قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ان چوروں اور لٹیروں کی سیاست کی مسترد کرتے ہیں اور اس کرپٹ نظام کے خلاف ہیں جس میں غریب کے لئے روٹی نہیں، مکان نہیں، بجلی نہیں، گیس نہیں، غریب کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور ان کرپٹ عناصر کی عیاشیاں عروج پر ہیں۔ الیکشن میں وہی کرپٹ عناصر پھر پارٹیاں بدل کر سامنے آ رہے ہیں الیکشن کمیشن نے اُنہی چوروں لٹیروں کو دودھ میں نہلا کر پاک صاف قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم ایسے غیر آئنیی الیکشن کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے، اور ایسے انتخابی ڈرامے کو نہیں مانتے۔ قائدین نے 11 مئی کے دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے گوجرانوالہ کی کامیاب ریلی کے انعقاد پر شرکاء کو اور مقامی تنظیم کو مبارک باد پیش کی۔

ریلی کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

رپورٹ: حکیم رفعت اشفاق چوھان

تبصرہ

Top