نوشہرہ ورکاں میں سیرت الرسول ﷺ کانفرس سے علامہ رانا محمد ادریس قادری کا خطاب

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منظور میرج ہال میں ’’سیرت الرسول ﷺکانفرنس‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب نے خطاب کیا۔ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ سیرت الرسول اور اسوہ مصطفیٰ ﷺ پر عمل پیرا ہو کر ہی زندگی میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت الرسول کا عملی مطالعہ زندگی میں ہر سطح پر کامیابی کی ضمانت ہے۔ آج ہمیں سیاسی و معاشی، معاشرتری اور تہذیبی پہلووں پر غور کرتے ہوئے سیرت الرسول ﷺ کا مطالعہ کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان میں ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں کے لیے سیرت الرسول ﷺ سب سے بڑا پیمانہ عمل ہونی چاہیے لیکن آج ریاست مدینہ کا نعرہ استعمال کر کے عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔

کانفرنس میں بڑی تعداد میں عشاقان رسول اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ کانفرنس میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

Top