حیدر آباد میں آئیں دین سیکھیں کورس کا افتتاح

مورخہ: 08 مارچ 2011ء

نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن حیدر آباد کے زیراہتمام 8 مارچ 2011ء کو "آئیں دین سیکھیں کورس" کا افتتاح کیا گیا جس میں مرکزی سینئر نائب ناظم دعوت و تربیت محمد شریف کمالوی نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ محمد اویس القادری صدر تحریک منہاج القرآن، کامران پرویز القادری سیکرٹری جنرل، سید مشرف علی شاہ مرکزی ناظم گوشہ درود اور علامہ جان محمد بروہی نے شرکت فرمائی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے علامہ جان محمد بروہی نے کیا اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔ بعد ازاں محمد شریف کمالوی نے "آئیں دین سیکھیں کورس" کی بریفنگ دی اور پہلے دن کے اسباق کی تدریس کا آغاز کیا۔ "آئیں دین سیکھیں کورس" میں قرآن مجید، حدیث پاک، نماز اور روز مرہ کی دعاؤں پر مشتمل کورس کی تدریس کی جاتی ہے۔ اس کورس کا آغاز صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بعد اب صوبہ سندھ میں کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد عوام الناس کو بنیادی دینی تعلیمات سے روشناس کروانا ہے۔

تبصرہ

Top