سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن حیدر آباد کی جانب سے محفل میلاد بسلسلہ بڑی گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا، جسمیں مرکزی نظامت دعوت کے سکالر علامہ فیصل نزیر وڑائچ الازہری نے خطاب کرتے ہوئے حضور غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کی علمی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حیدرآباد کے زیراہتمام 33 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں منہاج ویمن لیگ حیدرآباد کی ٹیم نے شرکت کی۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ دادو کی سابقہ صدر محترمہ حمیرا اشرف قاضی نے بھی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حیدرآباد کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ نایاب انصاری کی سرپرستی میں کارکنان نے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک حیدرآباد کی جانب سے 67 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا۔ قائد ڈے کی اس تقریب کی صدارت جناب یونس القادری نے کی جبکہ یوتھ کی جانب سے سیّد مبشّر شاہ، وقار یونس، زوہیب چنّہ، زوہیب حسین، دلنواز بلوچ، آصف بلوچ اور دیگر کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی تصانیف کا اسٹال بھی لگایا گیا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.