منہاج القرآن کے زیراہتمام لوئر سندھ میں اجتماعی قربانی کا اہتمام

مورخہ: 12 اگست 2019ء

منہاج القرآن لوئر سندھ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ حیدر آباد، سیہون شریف، دادو، ٹنڈو محمد خان، بدین اور تھر کے علاقے عمر کوٹ میں جانور ذبح کئے گئے۔ تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات نے قربانی کر کے گوشت کے پیکٹ بنا کر غریب، مسکین اور بے سہارا افراد میں تقسیم کئے۔

اس موقع پر ذونل کوآرڈینیٹر مشتاق احمد قائم خانی کی سرپرستی میں تحریک کے کارکنوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ قربانی مہم میں حصہ لیا۔ لوگوں نے منہاج ویلیفیئر فاؤنڈیشن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو سراہا اور دعائیں دیں۔

حیدرآباد

مھر

ماتلی

ٹنڈو محمد خان

عمرکوٹ، تھرپارکر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top