حیدرآباد: نظامت تربیت کے زیراہتمام ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز‘‘

diploma quran study

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے شعبہ کورسز کے زیرِاہتمام اور منہاج ویمن لیگ حیدرآباد کی کاوشوں سے حیدرآباد پریس کلب میں 10 روزہ ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز جاری ہے۔ کورس میں علامہ محمود مسعود اور علامہ سرفراز قادری کے لیکچرز ہو رہے ہیں، جو مختلف شیڈول کے مطابق 6 گھنٹے دورانیہ پر مشتمل ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی زونل نگران سندھ محترمہ عائشہ مبشر اور ڈائریکٹر الھدایہ محترمہ صائمہ نور نے خواتین شرکاء کو لیکچرز دیئے۔

کورس کے تیسرے روز بھی طلباء کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے اسکالرز اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، جن میں خواتین بھی شامل تھی۔

کورس میں علم التجوید مع عملی مشق، عربی گرائمر، ترجمۃ القرآن اور فن خطابت کی تعلیم و تربیت دی جا رہی ہے۔ 10 روزہ کورس 4 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

diploma quran study

diploma quran study

diploma quran study

diploma quran study

diploma quran study

diploma quran study

diploma quran study

diploma quran study

تبصرہ

Top