حیدرآباد: تحریک منہاج القران کے زیراہتمام پریس کلب میں تنظیمی تربیتی ورکشاپ
تحریک منہاج القران حیدرآباد کے زیراہتمام پریس کلب میں تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی، ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی، نائب ناظم تربیت علامہ منہاج الدین قادری اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر فہم دین پراجیکٹ محمد رضا طاہر نے خطاب کیا۔
نائب ناظم اعلی نے اختتام پر مہمانوں کو سندھی کلچر ڈے کے موقع پر اجرک پیش کیں اور ماہ فروری میں چیئرمین سپریم کونسل کے دورہ سندھ، رفاقت سازی مہم اور اعتکاف 2024 کے بارے میں بریف کیا۔ اختتامی دعا شاہد حسین قریشی سرپرست تحریک منہاج القرآن شہداد پور نے کروائی۔
تبصرہ