منہاج القرآن یوتھ لیگ میلان، اٹلی کے زیراہتمام میلاد مارچ

مورخہ: 19 مارچ 2010ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ میلان، اٹلی کے زیراہتمام میلاد مارچ 19 مارچ 2010ء کو منعقد ہوا۔ میلاد مارچ سنٹرل اسٹیشن سے شروع ہو کر پیاساریپیلیگا پر ختم ہوا۔ میلان کے سنٹرل اسٹیشن تک جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں فقید المثال جلوس نکالا گیا۔ جس کی قیادت منہاج القرآن یورپ کے صدر سید محمد ارشد شاہ، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ اقبال اعظم اور منہاج القرآن نارتھ اٹلی کے صدر حاجی سرفراز احمد نے کی۔

جلوس میں تحریک منہاج القرآن نارتھ اٹلی کی تمام شہروں کی تنظیمات کے علاوہ امامیہ ویلفیئر آرگنائزیشن، دعوت اسلامی، محمدیہ اسلامک سنٹر بریشیاء کے قائدین و کارکنان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

میلان اور گردو نواح کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات میں حاجی محمد اختر واہلہ، حاجی ارشد جاوید، حاجی خالد محمود، حاجی محمد یونس، خوشحال احمد، ساجد محمود، صوفی محمد یونس، چودھری ارشد، پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر چودھری یاسر مشتاق باجوہ، مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر چودھری خالد چیمہ، حلقہ ادب و ثقافت کے بانی قائد سید محمد رضا شاہ، معروف بزنس مین نیر حسین، ملک عاطف اعوان، چودھری محمد مالک گھمن، چودھری خالد محمود آف غازی پور، چودھری ارشد، ملک محمد ریاض کلیرا، اصغر بلوچ، میاں محمد ریاض اور دیگر سینکڑوں افراد بھی جلوس میں شامل تھے۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کے پر عزم نوجوانوں نے مرکزی قیادت کی راہنمائی میں جلوس کے اندر نظم و ضبط اور ڈسپلن کو مثالی بنا دیا۔

تحریک منہاج القرآن اٹلی کی جانب سے تیار کرائے گئے، خوبصورت بینرز اور منہاج یوتھ لیگ کی جانب سے تیار کرائے گئے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوبصورت کتبے میلاد مارچ میں نمایاں تھے۔ اس موقع پر منہاج یونیورسٹی لاہور کے فاضل علامہ وقار احمد اور منہاج یوتھ لیگ کے سرگرم راہنماء چن نصیب نعتیں پڑھ کر مارچ کو نہایت خوبصورت انداز میں ہینڈل کرتے رہے۔

یریشیا کے ہر دلعزیز نعت خواں حاجی محمد الیاس کے صاحبزادوں نے کورس کی صور ت میں نعت کا نذرانہ پیش کر کے سماں باندھ دیا، منہاج یوتھ لیگ میلان کے پر عزم اور باہمت نوجوان سید محمد ابوبکر باقر، ملک اسماعیل اعوان، چودھری نثار احمد، ملک اعجاز یوسف اعوان، ناصر علی، ملک غلام مصطفیٰ اعوان، جمیل افضل، زوہیب خان اور احمد جاوید نے جلوس میں نظم و ضبط کو مثالی بنا دیا۔

جلوس جب پیاساریپبلیکا سے ٹرن لے رہا تھا تو جلوس کا آخری کنارہ ابھی تک سنٹرل اسٹیشن پر موجود تھا۔ جلوس کے اختتام پر خوبصورت محفل میلاد منعقد ہوئی، علامہ اقبال اعظم نے عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خطاب کیا، سید محمد ارشد شاہ نے جرمن گورنمنٹ انتظامیہ اور جلوس کے شرکاء کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ آخر میں بسم اللہ جنرل سٹور میلان کی جانب سے شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

رپورٹ: اعجاز وڑائچ (میلان، اٹلی)

تبصرہ

Top