منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) میلان اٹلی کے زیراہتمام درس قرآن و حدیث کی کلاسز کا اجراء

رپورٹ: محمد یعقوب، سرمد جاوید

منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) میلان اٹلی کے زیراہتمام خواتین و حضرات بالخصوص یوتھ کے لئے درس قرآن و حدیث کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز 10 اپریل 2010ء بروز ہفتہ خواتین کے لئے اور 11 اپریل 2010ء بروز اتوار کو حضرات کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو میں منعقد ہوا، جس میں ہالینڈ سے تشریف لائے معزز مہمان سکالر سفیر یورپ حضرت علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے درس دیا۔ درس قرآن کا باقاعدہ آغاز محترم علامہ صاحب نے پروگرام کی ترتیب بتاتے ہوئے کیا جس میں قرآن پاک سے سورۃ یوسف، حدیث پاک میں سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مجموعہ حدیث تحفۃ النقباء فی فضیلۃ العلم والعلماء اور فقہ میں طہارت اور پاکیزگی کے مسائل شامل ہیں۔ درس قرآن کا سلسلہ تقریباً دو سے اڑھائی گھنٹے جاری رہا، درس کے اختتام پر شرکاء نے فقہ کے موضوع پر علامہ صاحب سے سوالات بھی کئے۔

پروگرام کے بعد شرکاء اور بالخصوص والدین کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ درس قرآن بہت ایمان افروز ہے اور نوجوانوں کے لیے دین سیکھنے کا بہت اچھا موقع ہے۔ پروگرام میں حاجی ارشد جاوید، حاجی خالد محمود، صوفی محمد اشرف، میاں سرفراز احمد، حاجی یونس، چن نصیب، محمد یعقوب، محمد نصیر اور دیگر نے شرکت کی۔
اگلا پروگرام خواتین اور سسٹرز کے لئے 24 اپریل بروز ہفتہ اور مرد حضرات اور یوتھ کے نوجوانوں کے لئے 25 اپریل بروز اتوار کو ہو گا جس میں ماہانہ گیارھویں شریف بھی منعقد ہوگی۔ اور آخرمیں خصوصی دعا اور لنگر غوثیہ بھی تقسیم ہو گا۔

یاد رہے سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد نے بطور خاص نوجوانوں اور بچیوں کی تربیت اور دینی تعلیم کے لئے MQI دیزیو کو 3 ماہ کا ٹائم دیا جو کہ تین ماہ بعد باہمی مشاورت سے زیادہ کر دیا جائے گا۔

تبصرہ

Top