منہاج القرآن بريشيا (اٹلي) کے زيراہتمام سيرت کانفرنس

مورخہ: 05 جون 2010ء

منہاج القرآن بريشيا، اٹلي کے زيراہتمام سيرت کانفرنس مورخہ 5 جون 2010ء بروز ہفتہ کو منعقد ہوئي، جس ميں لخت جگر شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري اور صدر سپريم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محي الدين قادري، سینئر نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن شيخ زاہد فياض، صدر منہاج ويلفیئر فاؤنڈیشن حافظ اقبال اعظم اور سيد ارشد شاہ نے خصوصي شرکت کي۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ اٹلي کے معروف نعت خوانوں نے حضور سرور کونين صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت خوانی کي سعادت حاصل کي۔ نقابت کے فرائض محمد نديم آف بلزانو نے سرانجام دیئے۔ صاحبزادہ حسن محي الدين قادري نے سيرت نبوي صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ايمان فروز خطاب کيا جس سے روح کو تازگي ملي۔

آخر ميں محمد يونس بٹ نے درود و سلام پيش کيا اور صاحبزادہ حسن محي الدين قادري نے اجتماعي دعا فرمائي۔ اس محفل ميں بريشيا کي معروف سياسي و سماجي شخصيات اور ميلان سے بھرپور شرکت کي اور کارپي سے ساؤتھ اٹلي کے ڈائريکٹر منہاج القرآن علامہ غلام مصطفےٰ مشہدي، عبد المناف، محمد علي بھاگت، ظہير انجم، اشرف بٹ، محمد انور، مختيار احمد قادري اور شکيل احمد نے خصوصي شرکت کی۔

شکيل احمد ۔۔۔ شعبہ نشرواشاعت اٹلي

تبصرہ

Top