منہاج القرآن انٹرنيشنل ساؤتھ اٹلي کے زير اہتمام آل اٹلي امن کانفرنس
منہاج القرآن انٹرنيشنل ساؤتھ اٹلي کے زيراہتمام کارپي ميں "آل اٹلي امن کانفرنس" مورخہ 6 جون 2010 کو منعقد ہوئي، جس کي صدارت منہاج القرآن سپريم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محي الدين قادري نے کي، سينئر نائب ناظم اعلي، شيخ زاہد فياض اور منہاج ويلفيئر فاؤنڈيشن يورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ اقبال اعظم مہمان خصوصي تھے۔
کانفرنس ميں اطالوي کميونٹي کے درج ذیل اعليٰ عہديداران نے خصوصي شرکت کي۔
Cigarini Roberto (Azione Catolica Della Diocesi Di Carpi)
Facci Raffaele (Rapresentante Chiesa Cattolica)
Pasquale Coscia (Segretario Anolf Cisl Modena)
Andrea Maccari (Coop.Social" Il Mantello" Modena)
Maria Filippi (Assessore Alle Pari Oppurtunita' Istruzioni Comune Di Carpi)
Fontanesi Alberto (Presidente Consulta Comune Di Carpi)
اٹلي ميں مقيم پاکستاني کمیونٹي کي اہم شخصيات ميں سيد ارشد شاہ، ساجد محمود طاہر سانگ، اعجاز پيارا، شبير ککرالي، شفيق بٹ، چودھري امجد روليا، ارشد جاويد اور صوفي محمد اشرف کے علاوہ مقامي مذہبي و سماجي شخصيات نے بھي امن کانفرنس ميں بھرپور شرکت کي۔"آل اٹلي امن کانفرنس" ميں منہاج القرآن انٹرنيشنل ميچراتا، آريزو، بلونيا، چينتو، فرارا، کارپي، بلزانو، بريشيا، ميلان، ويچينزا اور روويريتو کي تنظيمات کے نمائندے بھي موجود تھے۔
کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد قاري نثار چشتي نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی، جبکہ نقابت کے فرائض چودھري اقبال وڑائچ (ميچراتا) نے سرانجام ديئے۔
منہاج ويلفيئر فاؤنڈيشن يورپ کے ڈائريکٹر حافظ اقبال اعظم نے حضور صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي شان، سيرت النبي اور امن کانفرنس کے حوالے سے گفتگو کي۔
منہاج القرآن انٹرنيشنل کي سپريم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محي الدين قادري نے اطالوي مہمانوں کے لئے پہلے انگلش ميں خطاب کيا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ايک امن پسند دين ہے اور دہشت گردي کا اسلام سے دور دور تک کوئي تعلق نہيں۔ انہوں نے کہا کہ دين اسلام درحقيقت دين رحمت، دين محبت، دين حق، دين قربت، اور رحمت مصطفیٰ صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم ہے جو پوري دنيا ميں امن و آشتي کا پيامبر ہے۔ صاحبزادہ حسن محي الدين قادري نے پاکستاني کميونٹي کے لئے اردو ميں بھي خطاب کيا، جس ميں انہوں نے دنيا ميں قيام امن کي کوششوں اور منہاج القرآن کے کردار کو سراہا۔
کانفرنس کے آخر ميں ناظم منہاج القرآن ساؤتھ اٹلي ظہير انجم نے تمام جملہ تنظيمات، ويمن ليگ اور يوتھ ليگ کا شکريہ ادا کيا، جنہوں نے کانفرنس کو کامياب بنانے ميں بھرپور تعاون کيا۔ کانفرنس کا باقاعدہ اختتام اجتماعي دعا سے ہوا۔
رپورٹ : شکيل احمد
تبصرہ