منہاج القرآن انٹرنیشنل وجینزا (اٹلی) کے زیر اہتمام عید میلاد کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام

منہاج القرآن انٹرنیشنل وجینزا (اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 28 جنوری 2012ء کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے ایک خوبصورت تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈنمارک سے علامہ شاہد ریاض نے خصوصی شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ ولید اعجاز نے حاصل کی ا س کے بعد حمد وثناء اور نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا جس میں حافظ اعجاز احمد، بلال احمد، عدنان آصف، مظہر حسین، عامر طارق، اور بلال اختر نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض افتخار احمد اور ہارون اسماعیل نے ادا کئے۔

محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شاہد ریاض نے کہا کہ ساری کائنات میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ رحمت بن کر آئی ہے لہذا اللہ رب العزت نے خود حکم دیا ہے کہ جب میری رحمت اور میرا فضل تمہارے درمیان آجائے تو خوب خوشیاں مناؤ ۔ اب ہمارے لئے حکم قطعی ہے کہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں جشن منائیں۔پروگرام میں سوال وجواب کی نشست بھی ہوئی جس میں حاضرین کی طرف سے کئے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب دیئے گئے۔

پروگرام کے اختتام پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر مسز شمیم اعجاز اور نعت خوانوں کو بہترین کارکردگی پر یادگار تحائف پیش کئے گئے۔ قاری غلام رسول نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سلام پیش کیا اور علامہ شاہد ریاض نے رقت آمیز دعا سے پروگرام کا اختتام کیا۔

رپورٹ: ہارون اسماعیل

تبصرہ

Top