منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر کا منہاج خیمہ بستی (کارپی، اٹلی) کا دورہ

مورخہ: 09 جون 2012ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے مورخہ 09 جون 2012ء کو منہاج خیمہ بستی کارپی اٹلی کا دورہ کیا اور خیمہ بستی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور تسلی بخش انتظامات پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔

صدر منہاج مصالحتی کونسل اٹلی سید اقبال شاہ نے بتایا کہ خیمہ بستی میں جہاں لوگوں کو روز مرہ استعمال کی چیزیں فراہم کی جارہی ہیں وہیں بچوں کے لئے کھلونے اور ان کے کھانے پینے کے لئے خصوصی انتظام کیا جاتا ہے تاکہ بچوں کی صحت اچھی رہے۔ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے منہاج خیمہ بستی میں آباد لوگوں کی رجسٹریشن کے متعلق پوچھا تو انہیں ناظم ویلفیئر ریجوایملیا مودنہ محمد افضال سیال نے بتایا کہ یہاں ہر فرد کی رجسٹریشن کی جاتی ہے اور ہم وہ ریکارڈ کیمونے کارپی کو دیتے ہیں تاکہ حکومتی اداروں کو پتا ہو کہ ہمارے پاس کون کون سے افراد رہ رہے ہیں۔ مزید افضال سیال نے بتایا کہ منہاج خیمہ بستییوں میں اب تک پانچ سو افراد کو پناہ دی جاچکی ہے۔ علامہ حافظ اقبال اعظم نے خیمہ بستیوں میں موجود سہولیات دیکھ کر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ قومیں ہمیشہ اپنا وقار بلند کرنے کے لئے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

بعد ازاں منہا ج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ اقبال اعظم نے اٹلی کے شہر چینتو کا دورہ بھی کیا جو حالیہ زلزلہ میں بہت زیادہ متاثر ہوا تھا۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان سے ان کی مشکلات کے بارے میں دریافت کیاانہو ں نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ایک ٹرک کا سامان متاثرین کی مدد کے لئے چینتو شہر کے کیمونے کو دیا ہے اور مزید سامان بھی بھجوایا جائےگا۔

رپورٹ: شعبان ڈار

تبصرہ

Top