منہاج القرآن کلچرل سنٹر کارپی اٹلی میں ختم الصلوۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل

مورخہ: 30 جون 2012ء

منہاج القرآن کلچرل سنٹر کارپی اٹلی میں نظامت دعوت وتربیت کے زیر اہتمام مورخہ 30 جون 2012ء بروز ہفتہ ماہانہ مجلس ختم الصلو ۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ فدا حسین نے حاصل کی، محمد عمر بلال، حاجی محمد طارق اور یونان سے تشریف لائے مہمان نعت خواں استاد محمد لطیف نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نقابت کے فرائض حاجی امتیاز احمد نے ادا کئے۔ ناظم دعوت وتربیت شعبان حبیب الرحمن نے کہا کہ درود ایک ایسا عمل ہے جو خدا کی بارگاہ میں ہر حال میں مقبول ہے،  درود وسلام واحد ذریعہ ہے جس سے سرکار دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قربت حاصلی ہوتی ہے۔ علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے خصوصی دعا کرائی۔ مجلس کے اختتام پر حاضرین کی تواضع پر تکلف کھانے کے ساتھ کی گئی۔

رپورٹ: شعبان ڈار

تبصرہ

Top