بریشیا (اٹلی): منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام شہادت امام حسین کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا کے زیر اہتمام مورخہ 01 دسمبر 2012ء کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بریشیاء اور گرد ونواح سے کثیر تعداد میں مرد وخواتین نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی محمد الیاس نے حاصل کی۔ اٹلی کے مشہور ومعروف نعت خواں نے اپنے آقاء دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے اور امام عالی مقام کے حضور منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ جس میں حاجی محمد یونس بٹ، حسنین سلیم منچلا، احتشام صدیق اور اویس برادران شامل تھے۔ نقابت کے فرائض منہاج القرآن اسلامک سنٹر بریشیاء کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے ادا کئے۔ پروگرام میں خواتین کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی جن کی نمائندگی عاصمہ دلدار (فارغ التحصیل منہاج یونیورسٹی ) کی اور انتہائی مدلل خطاب کیا۔ جس کا موضوع آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اخلاق تھا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سید فرحت حسین شاہ ناظم منہاج القرآن علماء کونسل تھے جو ان دنوں پاکستان سے ناروے آئے ہوئے ہیں۔

علامہ سید فرحت حسین شاہ نے اہل بیت اطہار کی طہارت اور واقعہ کربلا پر قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے آج کے یزیدی نظام کے حوالہ سے یہ پیغام دیا کہ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری حسینی پیغام لے کر23 دسمبرکو پاکستان جار ہے ہیں۔ خطاب کے بعد سلام پڑھا گیا اور علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے دعا کرائی۔

رپورٹ: حسنین منچلا

تبصرہ

Top