کارپی (اٹلی): دہشت گردی پوری انسانیت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کا ورکرز کنونشن سے خطاب

مورخہ: 06 اگست 2015ء

PAT Organized Worker Convention in Italy

کارپی (محمد افضال مرزا، سیکرٹری انفارمیشن TMQ اٹلی) منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی نے 6 اگست 2015 کو عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا، جس میں بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ کنونشن میں اٹلی سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقا، کارکنان اور وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یاد رہے شیخ الاسلام ان دنوں یورپ کے تنظیمی دورہ پر ہیں۔ تحریک منہاج القرآن یورپ کے صدر اعجاز احمد وڑائچ اور ناظم محمد بلال اپل بھی ان کے ہمراہ یورپ کے مختلف ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔

ورکرز کنونشن کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور درود و سلام کا نذرانہ پیش کرنے کے بعد منہاج القرآن اٹلی کے صدر محمد اقبال چودھری نے معزز مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ کلمات پیش کیے، اور محمد افضال سیال نے تحریک منہاج القرآن اٹلی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ورکر کنونشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فروغِ امن اور انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے مرتب کردہ نصاب کا تعارف کرایا اور پوری دنیا میں خارجیت کے تعاقب کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی عالم اسلام ہی نہیں پوری انسانیت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ دہشت گردوں نے طاقت کے حصول اور مالی مفادات کی خاطر اسلام کو بدنام کیا۔ ہم اسلام کے دامن سے دہشت گردی کا دھبہ صاف کر کے اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ امتِ مسلمہ کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ دہشت گردی کے قلع قمع کے لیے اپنا کرداد ادا کرے۔

PAT Organized Worker Convention in Italy

PAT Organized Worker Convention in Italy

PAT Organized Worker Convention in Italy

PAT Organized Worker Convention in Italy

تبصرہ

Top