اٹلی: منہاج القران ساؤتھ اٹلی کے صدر محمد افضال کی والدہ مرحومہ کے چہلم پر محفلِ نعت

کارپی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے درینہ رفیق اور منہاج القران ساؤتھ اٹلی کے صدر محمد افضال سیال کی والدہ مرحومہ کے چہلم 6 فروری 2016 کو منہاج القران اسلامک سنٹر کارپی میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وابستگان اور محمد افضال سیال کے احباب نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت احمد قادری نے حاصل کی۔ احمد علی، محمد یاسین، محمد ہارون اور محمد الیاس نے جبکہ بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ مرزا امتیاز نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔

منہاج القرآن اسلامک سنٹر کارپی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیک اولاد والدین کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے انسان کو وجود بخشا، والدین کو اس کے وجود کا ظاہری ذریعہ بنایا اور والدین کو رحمت و شفقت کا مظہر بنا دیا ہے۔ رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب اولاد اپنے ماں باپ کو محبت کی نگاہ سے دیکھتی ہے تو اللہ تعالی ہر نظر کے بدلہ اسے مقبول حج و عمرہ کا ثواب عطا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد افضال سیال کی والدہ مرحومہ نیک، صالح، متقی، پرہیز گار اور سچی عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

محفل کے اختتام شرکاء نے مرحومہ کے مغفرت اور بلندئ درجات کے لیے دعا کی۔

روپوٹ: حسن زمان تارڑ

تبصرہ

Top