​اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی میں معراج النبی (ص) کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیر اہتمام 30 اپریل 2016 کو بعد نماز مغرب کارپی میں عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے عہدیداران اور کارکنان سمیت کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سمیاب ظفر نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض مرزا امتیاز نے ادا کئے جبکہ محمد فاروق، عمر بلال، حافظ محمد عثمان، ثقلین ظفر اور فرحان علی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وقار احمد قادری نے کہا کہ نماز معراج کا تحفہ ہے جو اللہ رب العزت نے اپنے پیارے محبوب کو اپنے پاس آمد پر دیا تاکہ اپنی امت کو اس حسین ملاقات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے تحفہ سے روشناس کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ شریعت کے سارے احکام فرش پر اُتارے گئے لیکن نماز کا تحفہ دینے کے لیے ربِ کائنات نے اپنے حبیب کو عرش پربلایا۔ ایسا نماز کی عظمت، اہمیت اور انفرادیت کے اظہار کے لیے تھا۔ نماز مسلمان کی پہچان، حصولِ جنت کا ذریعہ اور رضائے الٰہی کا وسیلہ ہے۔

کانفرنس کا اختتام درودو سلام اور دعا کے ساتھ ہوا۔

رپورٹ: حسن زمان تارڑ

تبصرہ

Top