اٹلی: شہدائے ماڈل ٹاؤن کی ساتویں برسی پر دعائیہ تقریب
منہاج القرآن انٹرنیشنل اریزو اٹلی کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی ساتویں برسی پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں ڈائریکٹر تحریک منہاج القرآن اریزو علامہ وقار احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں ہر انسان کی عزت و حرمت ہے اور قتل کا بدلہ قتل یعنی قصاص ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشت گردی کا شکار ہوئے اور شہداء کے ورثاء آج بھی انصاف کی تلاش میں عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ شہداء کے ورثاء اور منہاج القرآن کے کارکنان کی کاوشیں انصاف کے لیے ہیں، ایک دن انصاف ضرور ملے گا۔
پروگرام میں شہدائے ماڈل ٹاؤن اور عابد رولیہ والے کی بھابھی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی۔ آخر میں شرکاء کی لنگر سے تواضع کی گئی۔ اس سے پہلے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت محمد ریحان اور محمد عدنان نے حاصل کی۔ ثناء خوان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم میں ذیشان علی، زبیر علی، وحید ریاض اور محمد بشیر نے ثناء خوانی کی۔
تبصرہ