کارپی میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کارپی کے زیراہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ وقار احمد قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میلاد النبی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کائنات کی عظیم ترین خوشی ہے۔ منہاج القرآن کے زیراہتمام محافل میلاد دنیا بھر میں منعقد ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں میلاد منانے کو ایک رسم اور کلچر میں تبدیل کرنے میں منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بنیادی کردار ہے۔
تبصرہ