منہاج القرآن یورپین کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ ورکشاپ

منہاج القرآ ن یورپین کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ European Workshop on Peace and Integration کا آغاز17 جولائی 2009ء کومیلان، اٹلی میں ہو رہا ہے۔ جس میں خصوصی طور پر بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے علاوہ صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، امیر منہاج القرآن یورپین کونسل محترم علامہ حسن میر قادری، صدر یورپین کونسل محترم سید ارشد شاہ، سینئر نائب صدر یورپین کونسل محترم محمد نعیم چوہدری، ناظم یورپین کونسل محترم حافظ اقبال اعظم اور یورپ میں مقیم دیگر فاضلین شرکت کریں گے۔ اس تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے خصوصی تعاون سے منہاج القرآن یورپین کونسل کر رہی ہےاور اس سہہ روزہ ورکشاپ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ تمام یورپین ممالک کے عہدیداران اور کارکنان کو اس ورکشاپ میں شرکت کی دعوت عام ہے۔

رپورٹ : میاں محمد اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ

Top