منہاج القرآن یوتھ لیگ کے تحت دیزیو (میلان) اٹلی میں حلقہ درود کا انعقاد

مورخہ: 02 اگست 2009ء

منھاج القرآن یوتھ لیگ دیزیو (میلان) اٹلی کے زیر اہتمام بروز اتوار بتاریخ 2 اگست 2009ء کومنھاج القرآن اسلامک سنٹر میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں 15 ساتھیوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز آیات ربانی سے کیا گیا جس کی سعادت عقیل احمد (ممبر یوتھ) نے حاصل کی۔ اس کے بعد آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ  عقیدت گلزار حسین (ممبر یوتھ) نے پیش کیا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد راقم نے پروگرام کی غرض و غایت بیان کی اور آقا علیہ السلام سے تعلق کی مضبوطی، دین کی سربلندی اور سکون قلب کے حصول کے بارے میں بریفنگ دی۔ جس کا مقصد اس بات کے جان لینے کے بعد اس کے حصول کی کوشش ہے اور اسی مقصد کے لیے منھاج القرآن یوتھ لیگ کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ مختصر بریفنگ کے بعد حلقہ درود و سلام کا اہتمام کیا گیا جس میں یوتھ کے تمام احباب نے شمولیت کی۔

حلقہ درود کے اختتام پر حضور شیخَ الاسلام کا خطاب (محاسبہ نفس اور تقوٰی) سنایا گیا جس کا اہتمام محترم جناب سرمد جاوید صاحب (ممبر یوتھ) نے کیا۔ پروگرام کے آخر پر یہ طے کیا گیا کے ان شاء اللہ ماہ اگست میں یہ پروگرام ہر ہفتہ میں تین دن (منگل، جمعرات اور اتوار) کو منعقد کیا جائے گا جس کا مقصد ایم وائی ایل کو منظم کرنا اور جوانوں کے اندر خدمت دین کی لگن پیدا کرنا ہے۔

رپورٹ : چن نصیب
سیکرٹری جنرل منھاج القرآن یوتھ لیگ دیزیو (میلان) اٹلی

تبصرہ

Top