منہاج القرآن انٹر نیشنل دیزیو (میلان) اٹلی میں گیارھویں شریف کا اہتمام

مورخہ: 02 اگست 2009ء

منہاج القرآن انٹر نیشنل دیزیو (میلان) اٹلی کے زیراہتمام بروز اتوار بتاریخ 2 اگست 2009ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں بعد از نمازِ ظہر محفلِ گیارھویں شریف منعقد کی گئی جو کہ گزشتہ کئی عرصہ سے جاری و ساری ہے۔ اس محفل کا اہتمام ہر انگریزی ماہ کے پہلے اتوار کو کیا جاتا ہے۔ جس میں ریزیو اور گرد و نواح سے محب حضرات اور وابستگان تحریک کی شرکت ہوتی ہے۔

محفل کا باقاعدہ آغاز آیات ربانی سے کیا گیا۔ جس کی سعادت مہمان قاری عثمان صاحب نے حاصل کی۔ تلاوت سے پہلے محفل میں شریک تمام احباب نے انفرادی طور پر تلاوتِ کلام اللہ سے چاشنی حاصل کی۔ جو تقریبا 20 منٹ تک جاری رہی۔ اس کے بعد آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں نعت خواں حضرات باری باری ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ محفل کی نقابت کے فرائض عبد الجبار بٹ نے اپنے منفرد انداز میں ادا کیے۔ علامہ وقار احمد نے شعبان المعظم کے حوالے سے مختصر گفتگو فرمائی جس میں انھوں نے اس ماہِ مقدس میں عبادات کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ جس کے بعد تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ بے کس پناہ میں سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ محفلِ پاک کے اختتام پر حاضرین کے لیے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا جو کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جوانوں نے حاضرین کو پیش کیا۔

تبصرہ

Top