منہاج القرآن اٹلی کا جشن آزادی کے موقع پر پیغام آزادی

مورخہ: 14 اگست 2009ء

14 اگست بروز جمعۃ المبارک منہاج القرآن کارپی کے مرکز پر خطاب جمعہ کا موضوع جشن آزادی کے حوالے سے تھا، اس سال منہاج القرآن اٹلی نے جشن آزادی کے موقع پر جشن نہیں منایا بلکہ پیغام آزادی کے پیغام پر زور دیا اور اس کی حقیقت بیان کی، کیونکہ موجودہ دور میں حالات ہمیں اسی بات کا سبق دیتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہونے کے ناطے اپنے فرائض سمجھیں اور ان کو پورا کریں اور حقیقت ہی بیان کریں کیونکہ اب یہی ضرورت ہے ۔ علامہ غلام مصطفی مشہدی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان بننے میں دو باتیں آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہیں، پہلی یہ کہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا جیسے مدینہ منورہ اور دوسرا یہ کہ اس کے بننے کے بعد بھی ہجرت کی گئی اور اب جب کہ یہ بن چکا ہے تو ہمیں اس سلسلے میں پاکستان پر ایمان رکھنا چاہیے اور اس کے لیے اپنے تن من دھن کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

تبصرہ

Top