سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے رہنماء علامہ منصور اقبال قادری منہاجین سیشن 1994کے بڑے بھائی راجہ خالد زمان کیانی کے چہلم میں مرکزی وفد نے شرکت کی۔ 28 جنوری 2021ء کو ان کے آبائی گاوں پنچور تحصیل دینہ ضلع جہلم میں مرحوم کے ایصال ثواب کی محفل منعقد ہوئی، جس میں نظامت امور خارجہ سے علامہ محمد وسیم افضل قادری (انچارج ایشئن ڈیسک) کی سربراہی میں مرکزی وفد علامہ غلام ربانی تیمور (نظامت امور خارجہ)، علامہ حافظ عابد بشیر قادری (ناظم منہاجین) اور محمود احمد شریک ہوئے۔
منہاج ویمن لیگ ضلع جہلم کی کنوئننگ باڈی تشکیل دے دی گئی، عالیہ نوید کو ضلعی صدر اور مریم نعیم کو ضلعی ناظمہ نامزد کیا گیا۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی پنجاب کی زونل ناظمہ محترمہ ارشاد اقبال نے 12 دسمبر 2020ء کو منہاج ویمن لیگ تحصیل جہلم کا تنظیمی وزٹ کیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم کے اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ترجمان عوامی تحریک غلام علی خان، صدر عوامی تحریک ضلع جہلم ذوالفقار چشتی، جنرل سیکرٹری قاضی نصیر، نائب صدر نعیم علی، جنرل سیکرٹری تحصیل دینہ ملک شفیق نے شرکت کی۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.