جلال پور شریف و پنڈی سید پور میں عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب

مورخہ: 08 اگست 2010ء

بتوفیق تعالی اور معلم انسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تصدق اور فیض سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ہونے والے عرفان القرآن کورسز بہت تیزی کے ساتھ لوگوں میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ اس سلسلے کی ایک کڑی  جلال پور شریف تحصیل پنڈدادان خان ضلع جہلم میں ایک کلاس اور دوسری کلاس پنڈی سید پور میں منعقد ہوئی۔ ان کلاسز کا دورانیہ 8 جون تا 8 اگست 2010ء تھا۔ دونوں کلاسز میں 145 طالبات نے حصہ لیا جبکہ 131 طالبات نے کورس مکمل کیا اور اسناد حاصل کی۔

پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مقامی تنظیم نے دن رات اپنی تمام تر توانائی صرف کی۔ خصوصا سید ابرارحسین شاہ، علامہ محمد بشیر طاہر اور علامہ ظہور احمد تبسم نے اس کورس کی کامیابی کے لیے محنت کی۔

یہ ہفتہ وار لیکچرز وہ کاوش ہے جو عوام الناس کو تحریک سے روشناس کروانے اور دین متین کی روشنی دینے کا اہم ذریعہ ثابت ہوئی اور کورس کی کامیابی کا سبب بھی بنی۔ لوگوں کی کثیر تعداد ہفتہ وار پروگرام میں شرکت کی اور آحری پروگرام تک مالی تعاون بھی کرتے رہے۔ علامہ ظہور احمد تبسم، پروفیسر محمد معین الدین، مولانا غلام محی الدین قادری ممبر علماء کونسل اور علامہ محمد بشیر طاہر نے لوگوں کو مختلف موضوعات پر فکری و علمی لیکچرز دیے۔

ان کلاسز کی اختتامی تقریب میں تمام طالبات کو حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا لکھا ہوا ترجمہ عرفان القرآن گفٹ کیا گیا۔ اس اختتامی تقریب میں معلمین کے علاوہ امیر تحریک تحصیل الحاج محمد اصغر چوہدری، ذولفقار علی چشتی ناظم امور خواتین، راجہ داؤد احمد جنجوعہ، مسعود احمد جنجوعہ، محمد عابد سیٹھ نائب ناظم یو سی اور دیگر کثیر تعداد مرد و خواتین نے شرکت کی۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی علامہ حافظ محمد شریف کمالوی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورس تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل تھے۔ انہوں نے انتہائی حکیمانہ انداز میں تربیتی اور فکری لیکچر دیا جو کہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد انداز اور منفرد نکات پر مشتمل تھا جس کو حاضرین نے بھرپور پسند کیا۔ موصوف سکالر نے تقریب میں ہی طالبات سے کورس کے متعلق سوالات کیے جوکہ ایک خوبصورت پراثر طریقہ تھا، جس کا لوگوں پر نہایت مثبت اثر ہوا۔ تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات پر کیا گیا۔

تبصرہ

Top