تحریک منہاج القرآن پنڈ دادنخان کے زیراہتمام شب توبہ کانفرنس کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن تحصیل پنڈ دادنخان کے زیراہتمام 17 جولائی 2011ء کو شب برات کے موقع پر "شب توبہ" کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ پروگرام کا انعقاد مرکزی جامع مسجد پنن وال میں ہوا۔ جس کی صدارت الحاج محمد اصغر چوہدری نے کی جبکہ اسلام آباد سے راجہ مسعود احمد جنجوعہ مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد کے علاوہ ہزاروں شرکاء شامل تھے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ نعت شریف کی سعادت محمد حنیف قمر آبادی و قادری برادران اور توقیر حسین چشتی نے حاصل کی۔ اس کے بعد پروگرام کے چیف آرگنائزر غلام ذوالفقار علی چشتی نے استقبالیہ کلمات ادا کئے۔ منہاج یونیورسٹی کے اسکالر صاحبزادہ عمر ریاض عباسی نے خصوصی خطاب کیا۔ شب ڈیڑھ بجے صلوٰۃ تسبیح ادا کی گئی۔ جس کے بعد حلقہ ذکر کی محفل منعقد کی گئی۔ پروگرام کے شرکاء کے لئے سحری کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ "شب توبہ" کا اختتام رقت آمیز دعا سے ہوا۔
پروگرام کے کامیاب انعقاد پر غلام ذوالفقار علی چشتی اور خطیب جامع مسجد مولانا امیر حسین نے اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ: محمد اشرف قادری

تبصرہ

Top